الحوثي گروہ کے بیان میں گرفتار ہونے والے سعودی فوجیوں کی تعداد کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اعلان کیا گیا ہے کہ الحوثي مجاہدین نے جبل الرمیج کے علاقے میں سعودی فوج کے ساتھ جھڑپ میں کئی سعودی فوجیوں کو گرفتار کرلیاہے۔الحوثی گروہ کے بیان میں آياہے کہ اس گروہ کے افراد نے سعودی فوجیوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔یمن کے شمالی علاقوں پر سعودی فوج کے زمینی اورفضائی حملے صنعا حکومت کی مرضی سے انجام پارہے ہيں ۔شمالی یمن کے عوام صنعا حکومت کی جانب سے اس علاقے کےعوام کی معاشی صورت حال پر توجہ نہ دیئے جانے اور انھیں سیاسی وسماجی میدانوں میں شریک نہ کئے جانے کی وجہ سے حکومت کے خلاف بر سرپیکار ہيں ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 172772
یمن کےالحوثي گروہ نے سعودی عرب کے کئی مزید فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔